ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 8؍ہزار سے زائد ٹرک مالکان کا احتجاج ٹرانسپورٹیشن کرایہ میں اضافہ کرنے حکومت سے مطالبہ

8؍ہزار سے زائد ٹرک مالکان کا احتجاج ٹرانسپورٹیشن کرایہ میں اضافہ کرنے حکومت سے مطالبہ

Tue, 08 Nov 2016 11:43:54    S.O. News Service

بنگلورو:7؍نومبر(ایس او نیوز) لوڈنگ۔ ان لوڈنگ، ٹرانسپورٹیشن کرایہ میں اضافہ کی مانگ کو لے کر انابھاگیہ اسکیم کے تحت سرکاری ویرہاؤز سے راشن ڈپوؤں کو راشن کی سربراہی کررہے 8؍ہزار سے زائد ٹرک مالکان نے کل سے جو ہڑتال شروع کی ہے وہ دوسرے دن میں داخل ہوچکی ہے۔ ریاست بھر میں انابھاگیہ اسکیم کے تحت سرکاری راشن ڈپوؤں اور پولیس کوارٹرس کے لئے اناج کی سربراہی کے ساتھ سرکاری اسکولوں اور میں دوپہر کے گرم کھانے کی اسکیم کے لئے اناج کی سربراہی کررہے ٹرک مالکان کی ہڑتال سے اناج کی تقسیم میں کافی رکاوٹیں پیدا ہوچکی ہیں۔ ریاست کے چند علاقوں میں سرکاری راشن کی عدم دستیابی کی وجہ سے دیگر دکانوں سے راشن خریدنے کی نوبت پیدا ہوچکی ہے۔ انابھاگیہ اسکیم کے تحت سرکاری ویرہاؤز سے راشن ڈپوؤں کو اناج تقسیم کررہے 8؍ہزار ٹرک مالکان کو 175؍کروڑ روپئے، محکمۂ فوڈ اینڈ سیول سپلائز سے واجب الادا ہیں۔ مذکورہ واجب الادا رقم جاری ہونے تک ٹرک مالکان نے اپنی ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ کرناٹک اسٹیٹ لاری اونرس اسوسی ایشن کے صدر شنماگپہ نے بتایاکہ اسوسی ایشن حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔ شرط ہے کہ انہیں 175؍کروڑ روپئے کی واجب الادا رقم فوری جاری کریں۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ رقم جاری ہونے تک اپنی ہڑتال ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ کل 10؍ہزار ٹن اناج کی سربراہی نہیں کی گئی تھی۔ آج بھی 10؍ہزار ٹن اناج کی سربراہی نہیں کی گئی ہے۔ اس سے سرکاری راشن حاصل کرنے والے افراد کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہر ماہ ریاست بھر میں 2؍لاکھ ٹن راشن ڈپوؤں کو اناج کی سربراہی کی جاری ہے۔ لیکن ہڑتال کی وجہ سے آج تک 20؍ٹن کے اناج کی سربراہی نہیں کی گئی ہے۔ اگر حکومت فوری مطالبہ کو پورا نہیں کرتی ہے تو ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔ 


Share: